بینظیر کی قربانیاں ضائع نہیں ہونے دینگے: ثمینہ خالد گھرکی

بینظیر کی قربانیاں ضائع نہیں ہونے دینگے: ثمینہ خالد گھرکی

لاہور(خبر نگار) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی اور سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ عوام دہشت گردی سے نجات چاہتے ہیں کیونکہ دہشت گردی کی وجہ سے معیشت کے علاوہ سارا نظام تباہ ہو کر رہ گیا ہے انہوں نے کہا کہ افغان جنگ کے نتیجے میں پھیلنے والے مائنڈ سیٹ کو ختم کرنے کے لئے پوری قوم کو کردار ادا کرنا ہو گا بالخصوص سیاسی جماعتوں کو بہت محنت کرنے کی ضرورت ہے شہید بی بی کی زندگی آمریت، انتہا پسندی، دہشت گردی کیخلاف جدوجہد تھی، محترمہ کی قربانیاں ضائع نہیں ہونے دینگے،جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لئے جدوجہد کرتے رہیں گے۔