بینظیر بھٹو نے ملک میں جمہوریت کیلئے اپنی جان دیدی: عدنان اصغر ہنجرا

لاہور (پ ر) چودھری عدنان اصغر ہنجرا نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی جمہوریت سے مشروط ہے اور جمہوریت کے استحکام کیلئے سب سے زیادہ قربانیاں پیپلز پارٹی کے کارکنان اور قیادت نے دی ہیں۔ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے پاکستان میں جمہوریت کی علمبردار ہونے کا حق ادا کیا ہے اور اس جمہوریت کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ہے۔