بھٹو اور بے نظیر کی پیپلز پارٹی کو بچانے کیلئے کارکن سر پر کفن باندھ کر نکل پڑے ہیں: سردار حر بخاری

لاہور(خبر نگار)” بھٹو شہید بینظیر ورکرز موومنٹ “ پنجاب کے کوار ڈی نیٹر سردار حر بخاری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی موجودہ قیادت کو بینظیر بھٹو کی سالگرہ کے دن ایوان اقبال میں جمع ہونےوالے کارکنوں کے مطالبے پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے ۔بھٹو اور بینظیر بھٹو کی پیپلز پارٹی کو بچانے کےلئے حقیقی کارکن سر پر کفن باندھ کر گھروں سے نکل پڑے ہیں اب دنیا کی کوئی طاقت ہمارا راستہ نہیں روک سکتی ۔پیپلز پارٹی کی کارکنوں کے نام رجسٹریشن کیلئے سیاسی اور قانونی ہر طرح کی جنگ لڑیں گے۔ ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ نام نہاد قیادت کی پالیسیوں سے مایوس ہو کر گھروں میں بیٹھ جانے والے بہت سے مرکزی رہنما ﺅں اور دیرینہ کارکنوں نے ایک مرتبہ پھر ناہید خان اور صفدر عباسی کی قیادت میں جدوجہد شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔