بجٹ میں فیملی فیزیشنز کو نظر انداز کیا گیا ہے: ڈاکٹر طارق محمود

لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان اکیڈمی فیملی فزیشنز کے زیراہتمام ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدرات ڈاکٹر طارق محمود میاں نے کی جس میں ڈاکٹر سعید احمد، ڈاکٹر ناہید ندیم، ڈاکٹر احمد نوید بھٹی، ڈاکٹر عطاالرحمن بٹ و دیگر ڈاکٹرز نے شرکت کی۔ 75 فیصد عوام کو صحت کی سہولتیں باہم پہچانے والے فیملی فزیشنز ہیں جن کیلئے اس سال بٹ میں کچھ نہیں دیا گیا۔ اگر اس طرح اس سیکٹر کو نظر انداز کیا گیا تو پھر اس ملک میں صحت کا معیار کبھی بلند نہیں ہوسکتا۔ اجلاس میں مزید کہا گیا کہ نئے سیکرٹری ہیلتھ نے پرائمری کیئر کے اوپر بہت زیادہ زور دیا ہے لیکن عملی طور پر پرائیویٹ سیکٹر اور پرائمری کیئر کو ہمیشہ نظر انداز کیا گیا۔