انجمن طلبہ اسلام ماہ رمضان میں طلبہ کی کردار سازی کیلئے بھرپور مہم چلائے گی: عثمان محی الدین

لاہور (پ ر) انجمن طلباءاسلام ماہ رمضان میں طلباءکی کردار سازی کیلئے بھرپور مہم چلائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انجمن طلباءاسلا م پنجاب کے نائب ناظم عثمان محی الدین نے مقامی ہوٹل میں ہونے والے ATI ضلع لاہور کے اہم اجلاس سے کیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ناظم ATI لا ہور عدنان رضا نے کہا میانمار سمیت دنیا بھر میں مسلمانوں کے قتل عام پر اقوام متحدہ کی خاموشی معنی خیز ہے۔ اجلاس میں استقبال رمضان کے حوالے سے انتظامی کمیٹیوں کا جائزہ لیا گیا اور توسیع دعوت مہ م کیلئے منصوبہ بندی کی گئی۔