اللہ کے احکامات سے روگردانی کے باعث ہم ذلیل و رسوا ہورہے ہیں: ابتسام الہٰی

اللہ کے احکامات سے روگردانی کے باعث ہم ذلیل و رسوا ہورہے ہیں: ابتسام الہٰی

لاہور (خصوصی نامہ نگار ) جمعیت اہلحدیث پاکستان کے ناظم اعلیٰ حافظ ابتسام الہٰی ظہیر نے کہا ہے کہ پاکستان لا الہ االّا اللہ کی بنیاد پر حاصل کیا گیا، کلمہ کی عملداری اور بالا دستی میں ہی ہماری کامیابی کا راز ہے، حافظ ابتسام نے کہا کہ من حیث القوم ہم ذلیل و خوار ہیں اورملک اقتصادی بحران اور بدامنی کا شکار ہے جس کا اصل سبب اللہ کے احکامات سے روگردانی ہے ۔سودی نظا م معیشت، بے حیا ئی کے فروغ اور مظلوم انسانوں کے قتل عام کی وجہ سے پاکستان بدامنی اور بد حالی کا شکار ہے۔