لاہور ماس ٹرانزٹ سسٹم کا منصوبہ ختم نہیں کیا گیا: پرویز رشید

لاہور (خبرنگار خصوصی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ چودھری پرویزالٰہی کے دور حکومت میں لاہور ماس ٹرانزٹ سسٹم کا کوئی منصوبہ عملی طور پر موجود نہیں تھا البتہ ان کے دور میں اس منصوبے کی آڑ میں فزیبلٹی رپورٹ کے نام پر 55 کروڑ روپے کا غبن کیا گیا جس کے ایک اہم ملزم کو گزشتہ دنوں دبئی سے گرفتار کر کے لاہور لایا گیا ہے۔ انہوں نے چودھری پرویز الٰہی کے اس بیان کی سختی سے تردید کی ہے جس میں سابق وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے لاہور ماس ٹرانزٹ سسٹم کا منصوبہ ختم کر دیا ہے۔ پرویز رشید نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت ایشین ڈویلپمنٹ بنک کے ساتھ مل کر لاہور میں ایک جدید ترین ماس ٹرانزٹ کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کا آغاز کر رہی ہے۔