سرکاری ملازمین کے بچوں کیلئے تعلیمی وظائف کے متعدد کیس منظور ہی نہیں کئے جاتے: ذرائع

لاہور (سپیشل رپورٹر) پنجاب میں سرکاری ملازمین کے بچوں کو صوبائی بہبود فنڈز سے ملنے والے تعلیمی وظائف سے سینکڑوں کی تعداد میں کیس منظور ہی نہیں کئے جاتے جس کی وجہ سے چھوٹے ملازمین کے بچوں کو تعلیم جاری رکھنے میں سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس کے لئے جو تفصیلات معلوم ہوئی ہں ان کے مطابق 2007ءمیں 46‘ 2008ءمیں 406 اور 2009 میں 983 ملازمین کے بچوں کو فنڈز جاری نہیں کئے گئے اس حوالے سے 2007ءمیں 613 درخواستیں موصول ہوئیں‘ 2008ءمیں 1595 درخواستیں منظور ہوئیں اور 2009ءمیں 1650 موصول ہوئیں تاہم اس حوالے سے بناولنٹ فنڈز کے ذرائع نے بتایا ہے کہ بعض درخواستیں پینڈنگ ہیں جو پالیسی کے مطابق نہیں ہوتیں‘ بعض میں ریکارڈ کی کمی ہوتی ہے اس لئے وقت لگ جاتا ہے تاہم رقم فراہم کر دی جاتی ہے۔