تحریک پاکستان کی تصویریں دیکھ کر جذبہ ایمانی میں اضافہ ہوا: ثریا خانم

لاہور ( خصوصی رپورٹر) نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلے میں گزشتہ روز برائٹ فیوچر سکول سسٹم‘ فتح پور‘ بنک سٹاپ‘ لاہور کے طلباءو طالبات نے ایوان کارکنان تحریک پاکستان لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا جہاں طلباءو طالبات نے تحریک پاکستان گیلری دیکھی ۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سکول کی پرنسپل میڈم ثریا خانم نے کہا کہ انہوں نے زندگی میں پہلی بار تحریکِ پاکستان کے حوالے سے ایسی تصاویر دیکھی ہیںجن کی بدولت میرے جذبہ ایمانی میں اضافہ ہوا ہے۔دریں اثناءموبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نمبر1کوآرڈینیٹر پروفیسر محمد سعید شیخ کی قیادت میں دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے حمایت اسلام ہائیر سیکنڈری سکول فار گرلز ملتان روڈ ‘موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نمبر2کوآرڈینیٹر عبدالسلام کی قیادت میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ چونا منڈی اورموبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نمبر3نے کوآرڈینیٹر ندیم رضا شیخ کی قیادت میں گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول ستو کتلہ کا دورہ کیا اور طلبہ کو دو قومی نظریہ پر لیکچر دیئے۔