گورنمنٹ گرلز ہائی سکول برج اٹاری کی طالبات کا ایوان کارکنان تحریک پاکستان کا دورہ

لاہور (خصوصی رپورٹر) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول برج اٹاری جڑانوالہ روڈ کی طالبات اور اساتذہ نے نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان شاہراہِ قائداعظمؒ کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری کا مشاہدہ بھی کیا۔ دریں اثناءموبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لئے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول وحدت کالونی‘ گورنمنٹ ہائی سکول چمڑہ منڈی جی ٹی روڈ‘ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول شاہ عالم مارکیٹ اور گورنمنٹ بوائز سکول جڑانوالہ روڈ کا وزٹ کیا۔