کینیڈین آرتھوپیڈک اینڈ بحالی سنٹر کا قیام ریڑھ سمیت دیگر ہڈیوں کا علاج کیا جائیگا

لاہور (نیوز رپورٹر) کینیڈین آرتھوپیڈک اینڈ بحالی مرکز کا سنٹر پاکستان میں قائم ہو گیا۔ سی او آر سی (CORC) کے نام سے اس مرکز میں ہڈیوں‘ ریڑھ کی ہڈیوں سمیت دیگر کا اہم علاج کیا جائے گا۔ اس حوالے سے لاہور میں منعقدہ تقریب میں ڈاکٹر شمس الدین شمس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا آرتھوپیڈک اور بحالی مرکز میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مریضوں کا علاج کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بہت سارے شہریوں کی کمر اور ریڑھ کی ہڈی کے مسائل کا سامنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم علاج زیادہ تر جسمانی تھراپی کے ذریعے کرتے ہیں۔