ڈیفنس میں گھر کی چھت گرنے سے نوجوان ہلاک، خاتون سمیت 2 زخمی

لاہور (نامہ نگار) ڈیفنس کے علاقہ بھٹہ چوک کے قریب ایک گھر کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر نوجوان ہلاک جبکہ ایک خاتون سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈیفنس کے علاقہ میں بھٹہ چوک، عارف آباد سٹاپ مدینہ مسجد کے قریب ایک گھر کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر نوجوان عرفان ہلاک جبکہ فلک اور شہباز زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر دونوں زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ پولیس نے متوفی عرفان کی نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کر دی ہے۔