چیف جسٹس نے جوڈیشل کمشن کا اجلاس 2 ستمبر کو طلب کر لیا، لاہور ہائیکورٹ کے 6 ججز کو مستقل کرنے کی منظوری دی جائیگی

لاہور (آئی این پی) چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چودھری نے جوڈیشل کمشن کا اجلاس 2 ستمبر کو طلب کر لیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے 6 ججز کو مستقل کرنے کی منظوری دی جائیگی۔ بتایا گیا ہے اجلاس میں وفاقی وزیر قانون سمیت کمشن کے دیگر ممبران شریک ہونگے جس میں لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عائشہ اے ملک، جسٹس باقر علی، جسٹس شاہد وحید، جسٹس عبدالسمیع خان، جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس عبادالرحمن کو مستقل کرنے کی منظوری بارے فیصلہ کیا جائے گا۔
جوڈیشل کمشن