پنجاب حکومت کے 20 افسران کے تبادلے و تقرری کے احکامات

لاہور (سپیشل رپورٹر) پنجاب حکومت نے 20افسران کے تبادلے و تقرری کے احکامات جاری کئے ہیں۔ صلاح الدین احمد ایڈیشنل سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو ٹرانسفر کرکے ایڈیشنل کمشنر ریونیو فیصل آباد لگایا گیا ہے۔ طارق نجیب نجمی کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن کو نیشنل منیجمنٹ کورس میں شرکت کیلئے او ایس ڈی لگایا گیا ہے۔ وہ کورس کی تکمیل پر ایس اینڈ جی اے ڈی کو رپورٹ کریں گے۔ طارق جاوید ڈی سی او گوجرانوالہ کو کمشنر گوجرانوالہ کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ محمد ارشاد حسین شاہ او ایس ڈی کو ایڈیشنل کمشنر کو آرڈی نیشن فیصل آباد، اشتیاق احمد ڈی او ایچ آر ایم میانوالی کی خدمات چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سپرد، سپیشل جج انسداد دہشت گردی عدالت لاہور آصف مجید اعوان کو سپیشل جج اینٹی کرپشن کورٹ سرگودھا، پریذائیڈنگ آفیسر چائلد پروٹیکشن کورٹ لاہور مس عظمیٰ اختر چغتائی کو پریذائیڈنگ آفیسر ایل ڈی اے لاہور، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان ریجن قاضی ظفر اقبال کو ایڈیشنل کمشنر کنسالڈیشن ملتان ، او ایس ڈی نصیر احمد خان کو ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ڈیرہ غازیخان محمد جاوید بھٹی کو ڈائریکٹر فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کمشنر آفسر سرگودھا، ڈائریکٹر فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ ڈی جی خان جاوید اختر کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ یوتھ افیئرز، سکندر علی کو ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس ڈیرہ غازیخان، ڈی او سی ایچ آر ایم رحیم یارخان رفیق احمد کو ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ڈیرہ غازیخان، ڈائریکٹر پی ایچ اے ریاض احمد شاد کو ڈپٹی سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن، ڈی او سی ایچ آر ایم میانوالی اشتیاق احمد کو ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی لگایا گیا ہے۔ علاوہ ازیں نوٹیفکیشن کے مطابق عتیق الرحمان اے سی لاہور سٹی کو تبدیل کرکے او ایس ڈی لگا دیا گیا ہے۔ سمعیہ یونس تعیناتی کی منتظر تھیں کو ڈی ایم او راولپنڈی تعینات، محمد طاہر امین اے سی نور پورتھل کو تبدیل کرکے او ایس ڈی لگا دیا گیا ہے۔ احسان اللہ اے سی عیسیٰ خیل کو تبدیل کرکے اے سی نور پورتھل، یاسر سعید تعیناتی کے منتظر تھے کو اے سی ڈی جی خان تعینات کیا گیا ہے۔