پاکستان کو کمزور سمجھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں: ثروت اعجاز قادری

پاکستان کو کمزور سمجھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں: ثروت اعجاز قادری

لاہور (خصوصی نامہ نگار)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہاہے کہ اقوام متحدہ اور پڑوس ممالک لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال بھارتی فائرنگ کا نوٹس لیں، پاکستان کے عوام ملک کی سلامتی اور ایک ایک انچ چپے کی حفاظت کیلئے اپنی جانوں کو قربان کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں، بھارتی فائرنگ سے پاکستان آرمی کے کیپٹن سرفرازاور سپاہی یاسین کی شہادت پر پوری قوم غمزدہ ہے، پاکستان کو کمزور سمجھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، بھارتی حکومت اپنا جارحانہ روئیے بدل لے بصورت دیگر پاکستانی عوام ملک کی سلامتی کیلئے کسی بھی اقدام سے گریز نہیں کریں گے۔ دریں اثناءپا کستان سنی تحریک لاہور ڈویژن کے زیر اہتمام ڈویژن بھر کی دس ہزارسے زائد مساجد میں جمعة المبارک کو سیلاب زدگان سے ہمدردی اور دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے آج یوم دعا کے طور پر منایا گیا۔ سنی تحریک کے ڈویژنل صدر مولانا مجاہد عبدالرسول خان نے انوار مدینہ مسجد میں خصوصی دعا کی۔