نواز حکومت بھی پچھلی کی روش پر چل پڑی ہے: امیر العظیم

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اسلامی پنجاب کے نائب امیر، امیرالعظیم نے کہا ہے کہ عوام نے ضمنی انتخابات میں موروثی سیاست کو مسترد کر کے اچھی مثال قائم کی ہے۔ دعو¶ں سے نہیں عمل سے ہی عوام کے دل جیتے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف کی حکومت بھی پچھلی حکومت کی روش پرچل پڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر مہینے پٹرول گیس کی قیمتوں میں اضافہ وطیرہ بن گیا ہے، حکمران عوام پر سکت سے زیادہ بوجھ نہ ڈالیں، اپنے اخراجات کم کرکے سادگی کو اپنائیں۔