موجودہ نظام کے ہوتے ایماندار قیادت سامنے نہیں آسکتی: طاہر القادری

لاہور (خصوصی نامہ نگار+نوائے وقت نیوز) تحریک منہاج القرآن کے سربراہ داکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ ہم ملک میں ایسا نظام چاہتے ہیں جس سے ایماندار لوگ قیادت کیلئے سامنے آسکیں۔ منہاج القرآن سنٹر ماڈل ٹاﺅن میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا موجودہ نظام کے ہوتے ہوئے ایماندار قیادت سامنے نہیں آسکتی۔ انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ کارکن جمع کرنے کا لائحہ عمل تیار کر لیا گیا ہے۔ دریں اثناءڈاکٹر طاہر القادری نے ماڈل ٹاﺅن میںگوشہ درود کےلئے پایہ تکمیل پانیوالی عمارت کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ مینارة السلام حضور اکرم کے عشق و محبت کا مرکز ہے۔ یہاں سے حضور اکرم کی بارگاہ میں ہر لمحہ درود و سلام کے نذرانے پیش ہونگے ۔یہ امت مسلمہ بالخصوص پاکستانی قوم کا حضور اکرم سے کمزور پڑ جانے والے تعلق کومضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کریگا۔