مصر میں جاری قتل عام کیخلاف جماعت اسلامی کے زیر اہتمام پاک نگر چوک میں احتجاجی مظاہرہ

لاہور (خصوصی نامہ نگار) مصرمیں جاری مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف جماعت اسلامی این اے 119کے زیر اہتمام احتجاجی جلسہ پاک نگر چوک میں منعقد ہوا، جس میں سینکڑوں مظاہرین نے شرکت کی۔ جماعت اسلامی لاہور کے سیکرٹری جنرل ذکراللہ مجاہد نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمارے مصری بھائیوں پر آزمائش کی گھڑی ہے امریکہ اور اسرائیل کی لے پالک فوج بے گناہ اور نہتے مسلمانوں پر بدترین مظالم ڈھا رہی ہے۔