مسلمان عالمی استعمار کے تعصب کا شکار ہیں: لیاقت بلوچ

لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کنٹرول لائن پر بھارت کی مسلسل جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ پاک فوج اور سول آبادی کے شہدا کی شہادتیں پوری قوم پر احسان ہے۔ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ سازش ہے۔ وزیراعظم نوازشریف بھارت سے بلاجواز توقعات نہ باندھیں اور بلاتاخیر قومی سلامتی پالیسی طے کریں، ان خیالات کااظہارانہوں نے منصورہ میں مرکزی تربیت گاہ میں شریک کارکنان کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے اور حافظ آباد میں کیپٹن سرفراز شہید کے خاندان سے تعزیت کے موقع پر کیا۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ ضمنی انتخابات عام انتخابات کا ہی چربہ ہیں۔ مصر، فلسطین، کشمیر، عراق اور شام میں مسلمان عالمی استعمار کے تعصب، مسلم دشمنی اور جانبداری کا شکار ہورہے ہیں۔