لاہور اور شیخوپورہ میں ڈینگی کے 4نئے مریض سامنے آ گئے، متاثرہ افراد کی تعداد 43ہو گئی

لاہور اور شیخوپورہ میں ڈینگی کے 4نئے مریض سامنے آ گئے، متاثرہ افراد کی تعداد 43ہو گئی

لاہور (نیوز رپورٹر) لاہور سمیت پنجاب بھر میںڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ روز بھی ڈینگی سے متاثرہ 4 مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 43 ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق نئے آنے والے مریضوں میں 50 سالہ اللہ رکھی شاہدرہ ،60 سالہ اسلم بنگالی باغ راوی ٹاﺅن ،16 سالہ ماریہ فیروزوالا شیخوپورہ اور 23 سالہ نصراللہ فیروزوالا شیخوپورہ شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق نئے ڈینگی مریضوں میں تین کو ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ میں داخل کرایا گیا ہے جبکہ چوتھے مریض کا تعلق لاہور سے ہے جو میوہسپتال میں زیر علاج ہے۔