ضمنی انتخابات: مسلم لیگ (ن) کی برتری تحریک انصاف کے وائٹ پیپر پر طمانچہ ہے: رانا ثنا

ضمنی انتخابات: مسلم لیگ (ن) کی برتری تحریک انصاف کے وائٹ پیپر پر طمانچہ ہے: رانا ثنا

لاہور (خصوصی نامہ نگار) صوبائی وزیر بلدیات و قانون رانا ثناءاللہ خان نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی برتری تحریک انصاف کے وائٹ پیپر کے منہ پر طمانچہ ہے۔ عمران خان اینگری مین کا کردار ادا کرنے کی بجائے سیاسی لیڈر کا کردار ادا کریں اور عدلیہ کے حوالے سے دیا جانےوالا بیان واپس لیکر قوم سے معافی مانگیں۔ مسلم لیگ (ن) تمام جماعتوں کے مینڈیٹ کو تسلیم اور اسے جہاں سے شکست ہوئی ہے وہاں کے نتائج کو بھی قبول کرتے ہیں ۔ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا میں رانا ثناءاللہ نے کہا مسلم لیگ (ن) نے اپنی کارکردگی کی بنیاد پر ضمنی انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ ضمنی انتخابات کے جو نتائج آئے ہیں اس سے بہت سی چیزیں کھل کر سامنے آ گئی ہیں، اب عمران خان یہاں کے ریٹرننگ افسران کے بارے میں کیا کہیں گے۔ عمران خان بتائیں11مئی کے انتخابات میں ریٹرننگ افسران کا رویہ شرمناک تھا یا عمران خان کا، ضمنی انتخابات میںعوامی رائے نے ثابت کردیا کہ عمران خان کا رویہ غلط تھا، عمران خان کی28اگست کو سپریم کورٹ میں دوبارہ پیشی ہے انہیں چاہئے کہ اس سے قبل وہ عدلیہ کے حوالے سے دیا جانے والا بیان واپس لیں اور قوم سے معافی مانگیں۔ عمران خان مسلم لےگ (ن) کی ملک سے دہشت گردی کے خاتمے‘ امن و امان اور عوامی مسائل کے حل کی پالےسی مےں اسکا ساتھ دےں۔ انہوں نے کہا راجن پور مےں ذوالفقار کھوسہ کے دونوں بےٹوں کے آپس مےں مقابلے اور راجن پور مےں ٹکٹ دےنے کے غلط فےصلے کی وجہ سے ہمےں شکست ہوئی ہے۔ اسد عمر جےسے شخص کا پارلےمنٹ مےں آنا خوش آئند ہے۔