سیلاب سے متاثرہ کسانوں کے قرضے معاف انہیں مالی امداد دی جائے، ق لیگ نے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع کرادی

لاہور (خصوصی نامہ نگار)ق لیگ کے اراکان صوبائی اسمبلی نے پنجاب اسمبلی میں ایک قرارداد جمع کروائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ”حالیہ سیلاب اور بارشوں کی تباہی کا شکار کسانوں کے نقصانات کے ازالہ کے لئے ان کے ذمہ سرکاری قرضے معاف کیے جائیں اور انہیں پھر سے پاﺅں پر کھڑا کرنے کے لئے نقد مالی امداد دی جائے“۔ قرارداد ڈپٹی پارلیمانی لیڈر سردار حسن موکل، سردار آصف نکئی ،ڈاکٹر محمد افضل اور خاتون رکن صوبائی اسمبلی جیدہ ملک کی طرف سے جمع کروائی گئی۔