سکیورٹی فیس: سوئی ناردرن نے اضافی بل بھیج دئیے، صارفین کا احتجاج کا فیصلہ

لاہور (نیوز رپورٹر) وفاقی حکومت کے احکامات پر سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گھریلو صارفین پر سکیورٹی فیس کی مد میں اضافی بوجھ ڈال دیا ہے۔ 14ارب روپے صارفین سے سکیورٹی مد میں وصول کرنے کی خاطر سوئی ناردرن گیس کمپنی نے بلوں میں 4 سو روپے اضافی ڈال کر بھجوا دئیے ہیں۔ وفاقی حکومت اور سوئی ناردرن حکام کے اس روئیے کیخلاف صارفین سراپا احتجاج ہیں اور انہوں نے گورنر ہاﺅس، وزیراعلیٰ ہاﺅس اور صوبائی ناردرن ہیڈ آفس احتجاج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وفاقی حکومت نے اوگرا کو ہدایت دی تھی کہ وہ گیس کمپنیوں کو ہدایات دیں کہ تمام صارفین سے ساڑھے 4 ہزار روپے وصول کرنے ہیں۔ باقی 41 سو روپے بھی بذریعہ اقساط وصول کی جائیں۔ صارفین نے وزیراعظم سے اس زیادتی کے ازالے کیلئے سکیورٹی فیس کو خم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔