دہشت گردی اور فرقہ واریت کے خاتمہ کیلئے موثر کردار ادا کرنے کو تیار ہیں: محمد احمد لدھیانوی

لاہور (خصوصی نامہ نگار)شام میں کیمیائی حملے، بیرونی مداخلت اور ایک خاص مکتبہ فکر کو نشانہ بنانا تشویشناک ہے، او آئی سی اپنی حیثیت کھو چکی ہے، انڈین جارحیت کا موثرجواب دیا جائے، اہلسنت والجماعت دہشت گردی اور فرقہ واریت کے خاتمہ کے لئے موثر کردار ادا کرنے کو تیار ہے، اہلسنت والجماعت 6ستمبر لاہور اور 4اکتوبر اسلام آباد میں دفاع صحابہ و استحکام پاکستان کانفرنسز کا انعقاد کرے گی، ان خیالات کا اظہار اہلسنت والجماعت کے سربراہ علامہ محمد احمد لدھیانوی اور صوبائی صدر مولانا شمس الرحمن معاویہ نے کیا۔