دنیا میں انصاف کے بغیر امن قائم نہیں ہوسکتا: گورنر پنجاب

دنیا میں انصاف کے بغیر امن قائم نہیں ہوسکتا: گورنر پنجاب

لاہور (کامرس رپورٹر) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے لیکن حکومت اور عوام ان چیلنجز کو حل کرلیں گے۔ انہوں نے اس امر کا اظہار گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں انسٹیٹیوٹ فار ورلڈ پیس کے زیر اہتمام تقریب میں خطاب میں کیا ہے۔ اس موقع پر معروف ماہر ابلاغیات ڈاکٹر شفیق جالندھری یوکے اسلام چینل کے چیف ایگزیکٹو محمد علی، قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت بلتستان کی وائس چانسلر ڈاکٹر نجمہ نجم اور پاکستان انسٹیٹیوٹ فار پیس کے چیئرمین انوارالحق نے بھی خطاب کیا۔ گورنر نے کہا کہ دنیا میں انصاف کے بغیر امن قائم نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ جب میں برطانوی پارلیمینٹ میں تھا توعراق پر امریکی حملے کی مخالفت کی تھی، بعد میںامریکہ اور یورپ سمیت ساری دنیا نے اس غلطی کو تسلیم کیا۔