جمعیت اہلحدیث کے زیر اہتمام مصر اور شام کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا دن منایا گیا

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت اہلحدیث پاکستان کے زیر اہتمام ملک بھر میں مصر اور شام کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا دن منایا گیا، اس سلسلے کا سب سے بڑا اجتماع لارنس روڈ پر منعقد ہوا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ناظم اعلیٰ جمعیت اہلحدیث پاکستان حافظ ابتسام الٰہی ظہیرنے کہا کہ ایک منظم سازش کے تحت دنیا بھر میں مسلمانوں کی نسل کشی کی جارہی ہے اور مسلمان حکمران اس ظلم و بربریت پر خاموش تماشائی کا کرادار ادا کر رہے ہیں، جبکہ مسلمان امت گروہ بندی کا شکار ہے۔