تحریک انصاف اپنی غلطیوں سے سیکھے گی: جمشید اقبال چیمہ

تحریک انصاف اپنی غلطیوں سے سیکھے گی: جمشید اقبال چیمہ

لاہور (پ ر) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ جعلی مینڈیٹ والوں کا عوام میں پول کھلنا شروع ہوگیا ہے، تحریک انصاف کے خلاف سازشیں کرنے والے جلد بے نقاب ہوں گے۔ تحریک انصاف اپنی غلطیوں سے سیکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ کچھ مفاد پرست سیاستدانوں کو خیبر پی کے میں تحریک انصاف کی کامیابیاں ہضم نہیں ہورہیں۔تحریک انصاف آنے والے دنوں میں ایک بڑی قوت بن کر ابھرے گی۔