بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں امریکہ ملوث نہیں: عابدہ حسین

لاہور (خصوصی رپورٹر) سابق وفاقی وزیر و امریکہ میں پاکستان کی سابق سفیر بیگم عابدہ حسین نے کہا ہے کہ بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں امریکہ ملوث نہیں ہے۔ ایٹمی طاقت ہونے کی وجہ سے مستحکم پاکستان ہی امریکہ کے مفاد میں ہے۔ تاہم افغانستان کو دو حصوں میں تقسیم کرنے سے پاکستان کے لئے بھی مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں۔ وہ گزشتہ روز لاہور پریس کلب کے پروگرام میٹ دی پریس میں اظہار خیال کررہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت میں کشیدگی خطے کے مفاد میں نہیں ہے۔