آئی بی ایف اور نمل کے درمیان فروغ تعلیم کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

لاہور (پ ر) اے سی سی اے‘ ایچ این ڈی لیول 5‘ پوسٹ گریجوایٹ ڈپلومہ لیول 7 اور فا¶نڈیشن ڈپلومہ جیسی پیشہ ورانہ تعلیم کے شعبہ میں نمایاں خدمات ادا کرنے والے ادارے ”انسٹی ٹیوٹ آف بزنس اینڈ فنانس“ (آئی بی ایف) اور ”نمل“ کے درمیان بی ایس‘ بی بی اے‘ بی کام‘ ایم کام اور ایم بی اے جیسے اہم تدریسی پروگراموں کیلئے تعاون کا معاہدہ ہو گیا۔ ایک تقریب میں آئی بی ایف کے بانی و چیئرمین مسٹر کلیم الحق اور نمل کے ریکٹر میجر جنرل (ر) مسعود حسن نے اس غرض سے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔ اس موقع پر نمل کے ڈی جی بریگیڈئر اعظم جمال‘ کے آر ڈی بریگیڈئر محمد اکرم کے علاوہ ڈین ڈاکٹر رشید اور ڈائریکٹر ایکڈیمکس کرنل جاوید بھی موجود تھے۔