لاہور، مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، موسم خوشگوراہوگیا تاہم نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا۔

لاہور، مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، موسم خوشگوراہوگیا تاہم نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا۔

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہوگیا ہے۔ صوبائی دارلحکومت میں علی الصبح سے کالی گھٹاؤں نے آسمان پر ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔ تیز ہوا کے ساتھ شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والی موسلادھار بارش سے حبس اور گرمی کی شدت کم ہوگئی ہے۔ باران رحمت پر گرمی کے ستائے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے تاہم یہ بارش نشیبی علاقوں کے مکینوں کے لیے باعث زحمت بن گئی ہے۔ شہر کی مین شاہراہیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بھی بری طرح متاثر ہورہی ہے اور دفاتر اور کاروبار کو جانے والوں کو شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑا ۔ ادھر بعض علاقوں میں گھروں میں بھی پانی داخل ہونے کی اطلاعات ہیں۔