آئی جی موٹرویز ذوالفقار احمد چیمہ کی تصنیف ’’دوٹوک باتیں‘‘ کی تقریب رونمائی آج ہو گی
لاہور (کلچرل رپورٹر) لاہور آ ر ٹس کونسل الحمرا کے زیراہتمام ملک کے معروف اور ممتاز پولیس آفیسر اور آئی جی موٹرویز ذوالفقار احمد چیمہ کی تصنیف "دو ٹوک باتیں" کی تقر یب رونمائی آج بروز اتوار ہو گی۔ جس کی صدارت سا بق صدر محمد رفیق تارڑ کریں گے جبکہ مہمان خصوصی شیخ امتیاز علی ہوں گے۔ تقریب میں ایس ایم ظفر، وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی ڈاکٹر خلیق الرحمان، وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر مجاہد کامران، عطا الحق قاسمی، بشریٰ متین، مجیب الرحمان شامی، حسن نثار، سا بق محتسب خالد محمود، سابق آئی جی شوکت جاوید، ڈاکٹر رضوان احمد، ڈاکٹر اجمل نیازی، سہیل وڑائچ اور دیگر اہل دانش اظہار خیال کریں گے۔