شوگر کے عالمی دن پر جنرل ہسپتال میں واک
لاہور (نیوز رپورٹر) ذیابیطس ام الامراض ہے جو خاموشی سے انسانی جسم کو گھن کی طرح کھاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ذیابیطس کے عالمی دن کے موقع پر لاہور جنرل ہسپتال میں واک کے موقع پر گفتگو اور بعدازاں سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے ماہرین نے کیا۔ کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج کے سابق پرنسپل ڈاکٹر محمود علی ملک‘ ‘ پروفیسر اصغر نقی‘ ایم ایس ڈاکٹر جنید مرزا‘پرنسپل نرسنگ سکول رئیسہ اشتیاق کے علاوہ فیکلٹی ممبران‘ ڈاکٹروں‘ نرسوں‘ نرسنگ طالبات اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔