ایپکاکی قلم چھوڑ ہڑتال اور دھرنا‘ سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج
لاہور (سپیشل رپورٹر) آل پاکستان کلرکس ایسو سی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں حکومتی وعدوں و یقین دھانیوں کے باوجود سرکار ی ملازمین کے جائز مطالبات منظور نہ کیے جا رہے ہیں جسکی وجہ سے ملازمین میں شدید بے چینی پائی جا رہی ہے ۔ گزشتہ روز ملک بھر کے تمام اِضلاع بشمول آزاد کشمیرتمام دفاتر میں قلم چھوڑ ہڑتال کی گئی اور سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کیا گیا۔ اس سلسلے میں لاہور میں علامہ اقبال میڈیکل کالج مین ایک احتجاجی جلسہ منعقد ہوا جس کے اختتام پر شرکاء نے ایپکا کے مطالبات کے حق میں احتجاجی دھرنا بھی دیا۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے حاجی محمد ارشاد چوہدری، صوبائی صدر ایپکا پنجاب ، فضل داد گجرمرکزی چیرمین ایپکا (پاکستان)،لا لہ محمد اسلم مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ایپکا (پاکستان)، محمد یونس بھٹی صدرایپکالاہور نے کہا کہ حکومت اسرائیل کی بربریت کے خلاف بے حسی کا مظاہرہ کررہی ہے ۔ اسرائیل کے فلسطین پر حملوں کی شدید مذمت کی گئی اور شہدوں کی مغفرت کے لیے دعا کی گئی۔ حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ ایپکا کے جائز مطالبات فوری تسلیم کرے۔