ایل ڈبلیو ایم سی کا سبزی و فروٹ منڈی اقبال ٹائون میں خصوصی صفائی آپریشن‘150 ٹن کوڑا ٹھکانے لگا دیا
لاہور(خبر نگار)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیوایم سی) نے سبزی و فروٹ منڈی اقبال ٹائون میں خصوصی صفائی آپریشن کیااور سبزی منڈی سے 150 ٹن سے زائد ویسٹ ٹھکانے لگایا جسے بعد ازاں ڈمپ سائٹ منتقل کیا گیا۔چھ گھنٹے تک جاری رہنے وا لے اس صفائی آپریشن کی نگرانی مینیجر آپریشن سہیل انور ملک، ڈپٹی منیجر آپریشن فہد اسلم اور زونل آفیسر محمد طیب نے کی۔