پٹرول پمپوں پر سپلائی اور فروخت کے بارے میں ڈی سی او کی کمشنر کو بریفنگ

لاہور(خبر نگار)کمشنر لاہور عبداللہ سنبل اور ڈی سی او لاہور کےپٹن(ر)محمد عثمان نے تیل کی سپلائی و خریدو فروخت کی مانیٹرنگ کے لئے بنائے گئے کنٹرول روم کا دورہ کیا۔ ڈی سی او نے پٹرول پمپس پر تیل کی سپلائی و خریدو فروخت کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔
عوامی تحریک کے انتخابات 22 فروری تک مکمل کرنے کی ہدایت
لاہور (خصوصی نامہ نگار) عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی ہدایت پر 500تحصیلوں کی تنظیمات اوریونین کونسلوں کی طرف سے عوامی تحریک عہدیداروں کی نامزدگیاں مرکزی الیکشن کمیشن کو ضروری جانچ پڑتال کیلئے ارسال کر دی گئی ہیں، انتخابی عمل 22فروری تک مکمل کر لیا جائیگا،مرکزی و صوبائی 28 عہدیداروں کا انتخاب عمل میں آئیگا۔