پنجاب یونیورسٹی نے ایم اے، ایم ایس سی کے امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا

لاہور (سٹاف رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایم اے / ایم ایس سی ، پارٹ۔I اور پارٹ۔II ، سالانہ امتحان2015ءکے لیے داخلہ فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق، ریگولر امیدواروں کے لیے، ایم اے / ایم ایس سی، پارٹ۔I کے لیے سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ16-3-15 (دستی) اور6-3-15 (بذریعہ ڈاک) جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ فارم25-3-15 (دستی) اور بذریعہ ڈاک20-3-15 ہے۔ ایم اے / ایس سی، پارٹ۔II کے لیے سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ27-2-15 (دستی) اور23-2-15 (بذریعہ ڈاک) جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ فارم12-3-15(دستی) اور بذریعہ ڈاک 6-3-15 ہے پرائیویٹ امیدواروں کے لیے، ایم اے / ایم ایس سی، پارٹ۔I کے لیے سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ20-3-15 (دستی) اور12-3-15 (بذریعہ ڈاک) جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ فارم31-3-15 (دستی) اور بذریعہ ڈاک 25-3-15 ہے۔ ایم اے / ایم ایس سی، پارٹ۔II کے لیے سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 6-3-15 (دستی) اور 25-2-15 (بذریعہ ڈاک) جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ فارم18-3-15 (دستی) اور بذریعہ ڈاک12-3-15ہے۔امتحانات کی تاریخوں کا اعلان بعد میںکیا جائےگا۔ تفصیلی شیڈول www.pu.edu.pk پر بھی ہے۔ دریں اثنا پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے بی ایس (چار سالہ پروگرام) 6th سمسٹر 2014 کے تحریری امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی ہے۔