پنجاب میں رجسٹریشن نہ کرانے والے مدارس کیخلاف کارروائی کیلئے فہرستیں تیار

لاہور (خصوصی رپورٹر) پنجاب بھر میں مدارس کی رجسٹریشن نہ کروانے والوں کے خلاف کارروائی کیلئے فہرستیں تیار کر لی گئیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق صوبے بھر میں 5 ہزار کے لگ بھگ غیر رجسٹرڈ مدارس موجود ہیں جنہیں ہدایت کی گئی ہے کہ مدارس کی رجسٹریشن کروا لیں دینی مدارس کی رجسٹریشن کا عمل 2005ء سے جاری ہے اور اب تک ملک بھر میں لاکھوں دینی مدارس رجسٹریشن کروا چکے ہیں۔