پنجاب بیت المال کونسل کا اجلاس فنانس اور ایڈمن کمیٹیاں قائم

لاہور (خصوصی نامہ نگار)پنجاب بیت المال کونسل کارواں سال کا پہلا اجلاس ڈائریکٹوریٹ جنرل سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال میں ہوا جسکی صدارت امین پنجاب بیت المال کونسل محمد سلیمان منگلانے کی۔ اجلاس میں فنانس اور ایڈمن کی کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔ مہر محمد اشتیاق ایم این اے کو سربراہ جبکہ خالدہ منصور ایم این اے، منشا اﷲ بٹ ایم پی اے کے عرفان احمد ڈاہا، چودھری محمد منیر اظہر اور تابش الوری کو ممبران فنانس کمیٹی میں چودھری حامد حمید ایم این اے، نگہت میر ایم این اے اور پروین مسعود کو شامل کیا گیا۔