پاکستان ورکرز اتحاد فیڈریشن اور ٹریڈ یونین کی اعجاز چودھری سے ملاقات

لاہور (خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز احمد چودھری سے پنجاب سیکرٹریٹ میں رانا عبدالسمیع اور چودھری عبدالغفور ورک کی سربراہی میں پاکستان ورکرز اتحاد فیڈریشن اور ٹریڈ یونین کے نمائندگان نے ملاقات کی۔ پی ٹی آئی پنجاب لیبر ورکنگ کمیٹی کے کنوینر رانا عبدالسمیع نے ٹریڈ یونین کو درپیش مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا۔