پانچویں کے امتحان میں 30 فیصد سے کم نتائج دینے والے سکولوں کی خصوصی کوچنگ کا فیصلہ

 لاہور (سٹاف رپورٹر) پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے تحت ہونیوالے پانچویں کے سالانہ امتحانات کے حوالے سے طلبہ کی بہترین تیاری کےلئے پنجاب ڈائریکٹوریٹ آف سٹاف ڈویلپمنٹ کو ذمہ داری سونپ دی گئی پانچویں جماعت کے سالانہ امتحانات میں طلبہ کو تیاری کے لئے ڈائریکٹوریٹ آف سٹاف ڈویلپمنٹ کی جانب سے 30%سے کم نتائج دینے والے پنجاب بھر کے پرائمری سکولوں میںتین ہفتوں پر مشتمل خصوصی کوچنگ شروع کی جا رہی ہے۔ ڈائر یکٹر احسان بھٹہ نے کہا پنجاب ایگزمینشن کمیشن کے زیر اہتمام ہو نے والے پچھلے پانچ سالوں کے امتحانات کا تجزیہ کرنے کے بعد یہ کوچنگ پروگرام ترتیب دیا گیا ہے پنجاب ایگزمینشن کمیشن کا امتحان دینے والے طلباءکو تین ہفتوں تک سائنس ،ریاضی اور انگلش مضامین کے مشکل عنوانات پر مختلف اسباق پڑھائے جائیں گے اور9فروری کو ہر مضمون کے پورے نصاب کا ٹیسٹ ہو گا تاکہ سالانہ امتحانات میںطلبہ کی کارکردگی بہتر کی جا سکے۔