لاہور کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک جام، وارڈن غائب رہے

لاہور (نامہ نگار) شہر کی اہم سڑکویں پر گزشتہ روز ٹریفک کا شدید جام دیکھنے میں  آیا ہے۔ گزشتہ روز دوپہر 1  بجے سے لیکر شام 5 بجے تک شہر کی اہم شاہراہوں  جن میں جیل روڈ، مال روڈ، بھاٹی گیٹ اور دیگر شامل ہیں پر شدید ٹریفک جام رہی۔  سکولوں سے واپس گھر جانے والے طلبا کو بھی  شدید پریشانی و مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،  شہرکی اکثر سڑکوں  سے ٹریفک وارڈن بھی غائب رہے۔