فیصل آباد ڈویژن: 9 ہزار 11 ایکڑ، 4 کنال اراضی پر قبضوں کا انکشاف

لاہور (میاں علی افضل سے ) ٖفیصل آباد ڈویژن کے اضلاع جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چینوٹ اور فیصل آباد میں مجموعی 5 لاکھ 28 ہزار 820 ایکڑ 3 کنال 2 مرلہ زمین میں سے 9 ہزار 11 ایکڑ 4 کنال 11 مرلہ زمین پر قبضوں کا انکشاف ہوا ہے 1 لاکھ 11 ہزار 340 ایکڑ 33 مرلہ زمین مختلف سرکاری ترقیاتی کام کیلئے مختص کی گئی، 55 ہزار 432 ایکڑ 4 کنال 34 مرلہ زمین مختلف افراد کے پاس لیز پر ہے، 1 لاکھ 39 ہزار 545 ایکڑ 3 کنال 24 مرلہ زمین مختلف سرکاری محکموں کی ملکیت جبکہ 38 ہزار 36 ایکڑ 4 کنال 30 مرلہ زمین خالی پڑی ہے 9 ہزار 7 سو97 ایکڑ 7 کنال 9 مرلہ زمین زیر کاشت جبکہ 9 ہزار 288 ایکڑ 6کنال 22 مرلے زمین بنجر پڑی ہے فیصل آباد میں مجموعی 1 لاکھ 54 ہزار 643 ایکڑ سرکاری زمین میں سے 5 ہزار 28 ایکڑ زمین قبضہ گروپوں کے قبضہ میں ہے 46 ہزار 8 سو 98 ایکڑ زمین پر مختلف سرکاری ترقیاتی سکیمیں چل رہی ہیں 63 ہزار 301 ایکڑ زمین مختلف سرکاری محکموں، 22 ہزار 707 ایکڑ زمین مختلف افراد کے پاس لیز پر ہے، 16 ہزار 709 ایکڑ سرکاری زمین خالی پڑی ہے 9 ہزار 91 ایکڑ زمین زیر کاشت ہے 1 ہزار 5 سو 75 ایکڑ زمین بنجر پڑی ہے جھنگ میں 2 لاکھ 42 ہزار 3 سو 54 ایکڑ 1 کنال زمین میں سے 3 ہزار 9 سو 69 ایکڑ 1 کنال 5 مرلہ زمین پر قبضہ گروپوں کا قبضہ ہے 9 ہزار 9 سو 38 ایکڑ 1 کنال 13 مرلہ زمین پر مختلف افراد کے پاس لیز پر ہے 19 ہزار 348 ایکڑ 13 مرلہ سرکاری زمین پر مختلف ترقیاتی کام جاری ہیں 13 ہزار 305 ایکڑ 7 کنال 6 مرلہ سرکاری زمین خالی پڑی ہے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مجموعی طور پر 1 لاکھ 10 ہزار 515 ایکڑ 7 کنال 11 مرلہ زمین سے 20 ہزار 995 ایکڑ 6 کنال زمین مختلف افراد کے پاس لیز پر ہے جبکہ 34 ہزار 319 ایکڑ زمین پر مختلف ترقیاتی کام جاری ہیں 47 ہزار 220 ایکڑ زمین مختلف سرکاری محکموں کے پاس ہے 2 ہزار 2 سو 28 ایکڑ 3 کنال سرکاری زمین خالی پڑی ہے چینوٹ کی مجموعی 21 ہزار 297 ایکڑ 2 کنال 11 مرلہ سرکاری زمین میں سے 9 ہزار 6 سو 75 ایکڑ 3 کنال 7 مرلہ زمین مختلف سرکاری محکموں کے پاس ہے 10 ہزار 774 ایکڑ زمین پر مختلف سرکاری ترقیاتی سکیمیں جاری ہیں 1 ہزار 7 سو 90 ایکڑ 5 کنال 9 مرلہ زمین مختلف افراد کے پاس لیز پر ہے جبکہ 39 ایکڑ زمین بنجر پڑی ہے۔