عید میلاد النبی کے سلسلے میں ایوان کارکنان تحریک پاکستان کے زیراہتمام تقریری مقابلہ

عید میلاد النبی کے سلسلے میں ایوان کارکنان تحریک پاکستان کے زیراہتمام تقریری مقابلہ

لاہور(خصوصی رپورٹر) نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان ،لاہور میں تقریبات عید میلادالنبی کے سلسلے میں سکولوں اور مدراس کے طلباو طالبات کے مابین انعامی تقریری مقابلہ بعنوان”علم حاصل کریں ۔ اس سے اللہ تعالیٰ قوموں کو بلندی عطا فرماتا ہے (الحدیث)“۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک ،نعت رسول مقبول اور قومی ترانہ سے ہوا۔ منصفین کے فرائض ڈاکٹر محمد نوید ازہر اور پروفیسر رضوان الحق نے انجام دیئے۔ نویرا بابر اول، عاصمہ شیخ دوم اور ملائکہ صابر نے سوم پوزیشن حاصل کی جبکہ فجر بابر کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔ طلبہ میں ایم عبداللہ چودھری نے اول، طیب حنین نے دوم اور عالی زر نے سوم پوزیشن حاصل کی جبکہ حافظ محمد ذیشان میر کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔ تقریبات عید میلاد النبی کا اہتمام تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا گیا۔