طالبان کے حق میں تقریر پر سول ایوی ایشن کالونی کی مسجد کا خطیب گرفتار

لاہور (خبر نگار) سول ایوی ایشن کالونی کی مسجد کے خطیب کی جانب سے طالبان کے حق میں تقریر کے بعد حساس اداروں نے خطیب کو حراست میں لے لیا۔ بتایا گیا ہے سول ایوی ایشن کالونی کی مسجد کے خطیب قاری احرار نے سانحہ پشاور کے بعد طالبان کے حق میں تقریر کی تھی جس پر اہل علاقہ نے اعتراض بھی کیا تھا۔