دھاندلیوں کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمشن کا فوری قیام ضروری ہے : منظور وٹو

دھاندلیوں کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمشن کا فوری قیام ضروری ہے : منظور وٹو

لاہور(خبر نگار)پےپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے صدر مےاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ NA-124 مےں دھاندلےوں پر پیپلزپارٹی کے وائٹ پےپرز کے شائع ہونے کے بعد اب کمےشن کا قےام اشد ضروری ہو گےا۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ پےپلز پارٹی سٹرےٹ پاور کے ذرےعے حکومت کو غےر مستحکم نہےں کرنا چاہتی لےکن پھر بھی ےہ چاہتی ہے کہ حکومت انتخابی دھاندلےوں کی تحقےقات کرائے۔ انہوں نے کہا کہ پےپلزپارٹی جوڈےشل کمےشن کے ذرےعے انتخابی دھاندلےوں کی تحقےقات کا مطالبہ کرتی ہے۔ انہوں نے مزےد کہا کہ تحرےک انصاف نے پہلے ہی انتخابی دھاندلےوں کی تحقےقات کی تحرےک چلائی ہوئی ہے اور پےپلز پارٹی جو کہ پارلےمنٹ مےں دوسری بڑی سےاسی جماعت ہے وہ بھی اسکا مطالبہ کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب حکومت کا ےہ بہانہ نہےں چلے گا کہ چونکہ ملک حالت جنگ مےں ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی تحقےقات کرانے سے دہشت گردوں کے خلاف قومی اتحاد ہرگز متاثر نہےں ہو گا۔