حکومت شدت پسندوں کےخلاف سخت ایکشن سے گریزاں ہے:حامد رضا

لاہور (خصوصی نامہ نگار) سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ حکومت شدت پسندوں کے خلاف سخت ایکشن سے گریزاں ہے۔ حکومت ایسے مدارس کے خلاف کاروائی کرے جن کی اسمبلیوں میں داعش اور طالبان کیلئے دعائیں کروائی جاتی ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجلاس سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں مفتی محمد سعید رضوی ،صاحبزادہ عمارسعید سلیمانی ،صاحبزادہ حسین رضا ،صاحبزادہ مطلوب رضا،ارشد مصطفائی اور اسد رفیق نے شرکت کی ۔