آئندہ دو روز کے دوران درجہ حرارت میں کمی کا امکان

لاہور(سپورٹس رپورٹر) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو روز کے دوران ملک کے بالائی/ وسطی علاقوں میں رات کے درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے۔ رواں ہفتے گلگت، چترال اور سکردو کے لےے فضائی آمد ورفت موسم کی خرابی کی وجہ سے متاثر رہے گی۔
انجینئرنگ یونیورسٹی میں خسرہ آگاہی سیمینار
لاہور(خبر نگار)انجینئرنگ یونیورسٹی نیشنل سائنس میوزیم شا لا مار ٹاﺅن میں گذشتہ روزخسرہ آگاہی سیمینار ہوا جس میں ایم این اے ملک محمد پرویز، ایم پی اے چوہدری شہبازاحمد،ٹی ایم او شالامارٹاﺅن ملک طارق محمود نے شرکت کی اوراحتیاطی تدابیرکے متعلق بتایا۔مہم26جنوری سے2 فروری تک جاری رہے گی۔