36 اے ایس آئی‘ 78 ہیڈ کانسٹیبلز کی ترقی
لا ہور (نامہ نگار) لاہور پولیس کے 36اے ایس آئیز کو سب انسپکٹر جبکہ 78ہیڈ کانسٹیبلز کو اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔ ایس ایس پی ایڈمنسٹریشن لاہور رانا ایاز سلیم کی سربراہی میں سی سی پی او آفس میں پروموشن بورڈ کے دو اجلاس منعقد ہوئے۔ جس میں مجموعی طور پر 114اہلکاروں کو ترقی دینے کے احکامات جاری کئے گئے۔ پہلے اجلاس میںاے ایس آئی سے سب انسپکٹر کے عہدے پر پروموشن کے کیسز زیر غور آئے جن میں اچھے ریکارڈ اور سنیارٹی کے حامل36اے ایس آئیز کو سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دی گئی جبکہ دوسرے اجلاس میں 129ہیڈ کانسٹیبلز کا ریکارڈ زیر غور آیا۔ جس میں سے اچھی شہرت ، بہترین سروس ریکارڈ اور سنیارٹی پر پورا اترنے والے 78ہیڈ کانسٹیبلز کو اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی دینے کے احکامات جاری کئے گئے۔