نئی امریکی پالیسی ہرگز قبول نہیں:میاں مقصود
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے پاکستان کے خلاف بیان پر اپنے شدید ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان اور افغانستان سمیت جنوبی ایشیا کے حوالے سے نئی امریکی پالیسی کو ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا۔امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کا الزام کہ پاکستان دہشتگردوں کو پناہ دیتاہے انتہائی قابل مذمت ہے۔