نیب نے عوام سے کروڑوں روپے کا غبن کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا
لاہور (سٹاف رپورٹر) قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے عوام سے دھوکا دہی کرتے ہوئے کروڑوں روپے کا غبن کرنے والے مفرور ملزم محمد فضل کو لاہور سے گرفتار کر لیا۔ نیب حکام کے مطابق ملزم محمد فضل پر الزام ہے کہ ملزم نے دیگر شریک ملزمان مہتاب الہی اور فیضان مہتاب سے ملی بھگت کرتے ہوئے تاجروں سے چاول کی خرید و فروخت کی مد میں کروڑوں روپے وصول کئے اور فرار ہو ا نیب لاہور نے دیگر مہتاب الہی کو 2012ءجبکہ فیضان مہتاب کی گرفتاری 2016ءمیں عمل میں لائی۔ احتساب عدالت میں سپلیمنٹری ریفرنس داخل کیا ملزمان مہتاب الہی اور فیضان الہی لاہور ہائی کورٹ سے ضمانت بعد از گرفتاری پر رہا ہوئے۔ دیگر ازاں مرکزی ملزم کو مفرور قرار دیا گیا جسکی گرفتاری گذشتہ روزعمل میں لائی گئی۔